اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خلاف تعاون
ملاقات میں انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو مزید فعال بنانے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا:"دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔"
روس کی پاکستانی افسران کو تربیت کی پیشکش
روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے ماسکو میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسران کو شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔