دو پولیس اہلکار تھانہ اسلام پورہ کی حوالات میں بند

قتل کے ملزمان کو ملاقات کروانے اور فون پر بات کروانے پر کارروائی 
لاہور(کرائم رپورٹر)عدالت پیشی کے دوران قتل کے ملزمان کو ملاقات کروانے اور فون پر بات کروانے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ عدالت پیشی کے دوران قتل کے ملزمان کو ملاقات کروانے اور فون پر بات کروانے پر دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل شہزاد اور کانسٹیبل تیمور کے خلاف سب انسپکٹر محمد انور کے بیان پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ میں کانسٹیبل شہزاد اور تیمور کو نامزد کیا گیا ہیمقدمہ میں نامزد اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی