لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی عاطف امیر نے تھانہ اسلام پورہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، سیکیورٹی انتظامات اور تھانے کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ دورہ ایس پی سٹی نے تھانے میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے حوالات کا معائنہ بھی کیا اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق عاطف امیر نے تھانے کے ریکارڈ، مالخانہ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس آئی پی ایس کی فراہم کردہ سہولیات تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنائی جائے اور فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کی خدمت، مدد اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔