جعلی پولیس اہلکار حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مغلپورہ پولیس پولیس نے وردی پہن کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم عبدالتوحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ملزم نے پولیس وردی میں نجی کلینک پر آ کر اپنا چیک اپ کرایا تھا ،ڈاکٹر کے فیس مانگنے پر ملزم نے پولیس وردی کا رعب ڈالا اور گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا تھا۔