سلیم،حسن، یاسین کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک حرکات کے باعث روکا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ، گجر پورہ اور اسلام پورہ سے 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک حرکات کے باعث روکا گیا جس دوران ان کے قبضے سے 3 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئیگرفتار ملزمان میں سلیم، حسن اور یاسین شامل ہیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں رائیونڈ، اسلام پورہ اور گجر پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ڈولفن سکواڈ پٹرولنگ کے دوران کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس رکھتی ہے اور سٹاپ اینڈ سرچ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن ٹیمیں جامعہ منصوبہ بندی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔