ایس پی سٹی کا تھانہ اسلام پورہ کا سرپرائز وزٹ، احکامات جاری

 عاطف امیر نے شہریوں کے مسائل سنے سکیورٹی اور فرنٹ ڈیسک امور کا جائزہ لیا
 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی عاطف امیر نے تھانہ اسلام پورہ کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، س کیورٹی انتظامات اور تھانے کے مجموعی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانے آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے جبکہ فرنٹ ڈیسک پر موصول درخواستوں کے درج نمبروں پر خود کال کر کے درخواست گزاروں سے کارروائی کے بارے میں دریافت کیا۔ ایس پی سٹی نے حوالات، تھانہ ریکارڈ، مالخانہ اور صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق عاطف امیر نے واضح کیا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ جدید پولیسنگ کے ذریعے عوام کی خدمت اور فوری قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔