2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گروپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے نواں پنڈ سے حراست میں لیا گیاملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور موقع پاکر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی پولیس نے ملزمان اختر اورشعیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق سٹریٹ کریمینلز کیخلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں،