ماڈل ٹاؤن :2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ گرفتار

ملزموں کو نبی بخش سٹاپ کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس سٹریٹ کریمنلز کیخلاف ان ایکشن چوکی صوئے آصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزموں کو نبی بخش سٹاپ کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیاملزمان مختلف مارکیٹس سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوراتے تھے ملزمان نے چند روز قبل پانڈو کی روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر واردات بھی کی تھی ملزمان سے 20 ہزار نقدی، 2 موٹر سائیکلیں 2 پستول موبائل برآمد کر لئے گئیملزمان عمران اور مبین کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دی