13سالہ عبدالحق اور نامعلوم شخص کی لاشیں مردہ خانے منتقل ، مزید کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے سے بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے بتایا گیا ہے کہ عامر روڈ شادباغ میں بائیک اور ٹرالی کے درمیان حادثہ ہوگیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 13سالہ عبدالحق ہلاک ہوگیا دوسرا واقعہ چائنہ سکیم پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پھسلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں مقامات پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے لاشیں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی