کراکس (آئی این پی )وینزویلا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کے فورا بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور زمین سے ٹکرا کر شعلوں میں گھِر گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ نیچے آتے ہوئے قابو سے باہر ہو جاتا ہے اور گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھتی ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ طیارے نے پرامیلو کیایئرپورٹ سے اران بھری جو بدقسمتی سے سان کرسٹوبل نیشنل پارک میں واقع پرامیلو ایئرفیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ آئی ایس پی آر حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فنی خرابی، موسم، یا انسانی غلطی میں سے کس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔