ایکواڈور : ٹریفک حادثے میں دو بچوں سمیت 9 افراد ہلاک،2افراد زخمی

کوئٹو(آئی این پی )جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے مغربی علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حادثہ   مانٹا اور مانٹیکریسٹی کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک پک اپ ٹرک اور ایس یو وی آپس میں آمنے سامنے ٹکرا گئیں