ڈاکے ،چوریاں، شہری کنگال، پولیس بے بس

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں جنید سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں اعظم سے 1لاکھ 40 روپے اور موبائل فون. بادامی باغ میں ولید سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,گارڈن ٹاون میں تنویر سے 1لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. شادباغ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شادمان اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔