ڈاکے،چوریاں،شہری کنگال،پولیس تماشائی

وئر مال میں سفیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں عابد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,ریس کورس میں عمار سے 1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون,باغبانپورہ میں مرتضی سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں مظہر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،لوئر مال میں سفیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شاہدرہ ٹاون اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک چوہنگ اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔