شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شمالی چھاونی میں دانیال سے 1لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون, ٹاون شپ میں ناصر سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,نصیر آباد میں قاسم سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون, ہنجروال میں سلمان سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں شاہد سے 1لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. غازی آباد اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ گرین ٹاون اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔