شالیمار اور ہنجروال سے گاڑیاں ، مزنگ شفیق آباد اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ،پولیس مقدمات تک محدود
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق انارکلی میں فہد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون, غازی آباد میں غفران سے 1لاکھ 35روپے اور موبائل فون,گوالمنڈی میں طاہر سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون, ملت پارک میں نیاز سے 1لاکھ20 ہزار روپے موبائل فون، جنوبی چھاونی میں جمشید سے 1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شالیمار اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ مزنگ شفیق آباد اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔