ڈولفن کا وار، موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا! فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایکٹو موٹر سائیکل چور جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے دو روز قبل والٹن کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کو روکا گیا اور ریکارڈ چیک کرنے پر گاڑی چوری شدہ نکلی۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ڈولفن اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی گاڑی یا موٹر سائیکل چوری ہو جائے تو فوراً 15 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔