اداکار ساجد حسن کے بیٹے، ساحر حسن خان، کو منشیات رکھنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ملزم ساحر حسن خان پر منشیات رکھنے کا الزام ہے، تاہم عدالت میں پیشی کے موقع پر اس نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور جو بھی حقیقت ہوگی، وہ عدالت میں ثابت ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔