مصطفیٰ عامر کیس: نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر شدید تنقید

مصطفیٰ عامر کیس: نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر شدید تنقید

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر منشیات فروشی کے الزام میں کڑی تنقید کی ہے۔

ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے بعد منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے اپنے اعترافی بیان میں منشیات کی خرید و فروخت کی تفصیلات بتائیں۔نادیہ خان نے اپنے ٹی وی شو میں اس کیس پر بات کرتے ہوئے ساحر حسن کے رویے کو "منافقانہ" قرار دیا اور کہا کہ وہ دوسروں کے بچوں کو منشیات فراہم کرتے ہیں جبکہ خود اپنے بچوں کو منشیات سے بچانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوغلا پن ہے اور یہ ایک گھناؤنا کھیل ہے جو معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔اس کیس کو پاکستانی معاشرے کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ منشیات فروشی ایک جرم ہی نہیں بلکہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا ایک ہتھیار بن چکا ہے، جس کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔