کراچی: اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں جاری مصطفیٰ عامر قتل کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اہم انکشافات:
پولیس کے مطابق ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی۔ایس آئی یو پولیس کے مطابق ساحر حسن، بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کر کے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید شواہد اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔