منشیات برآمدگی کیس: اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں نئی پیش رفت

منشیات برآمدگی کیس: اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں نئی پیش رفت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم ساحر حسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکیل صفائی نے سندھ ہائیکورٹ کا ضمانت کا حکم نامہ پیش کیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزم کیخلاف 500 گرام ویڈ برآمد ہونے پر ایس آئی یو کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کی تھی۔