جرمنی : انتخابا ت میں قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کامیاب

اولف شولز نے شکست تسلیم کرلی‘ سی ڈی یو کے فریڈرک مرز کی نیا  چانسلر بننے کی راہ ہموار

برلن (آئی این پی )جرمنی میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں انتہائی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین((سی ڈی یو)  نے برتری حاصل کرلی۔ ایگزٹ پول کے مطابق فریڈرک مرز کی سی ڈی یو کو 28.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت متبادل برائے جرمنی یا اے ایف ڈی کو 20.8 فیصد ووٹ ملے اور وہ جرمن پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ‘چانسلر اولاف شولز کی جماعت ایس پی ڈی کو 16.4 فیصد ووٹ ملے۔اولاف شولز نے شکست تسلیم کرلی ہے۔سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرز کی نیا جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے