گلگت بلتستان انتخابا ت،پی ٹی آئی کا پارٹی ڈسپلن برقرارکھنے کیلئے سرکلر جاری

 پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسرے امیدوار کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی 
،تمام عہدیدار اور ورکرز صرف پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند ہوں گے،سرکلر کا متن
گلگت(آئی این پی )پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 میں پارٹی ڈسپلن برقرار رکھنے کیلئے اہم سرکلر جاری کر دیا۔ جاری سرکلر کے مطابق تمام عہدیدار اور ورکرز صرف پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند ہوں گے، پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسرے امیدوار کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت کی منسوخی اور عہدوں سے برطرفی کی جا سکتی ہے۔صدر پی ٹی آئی گلگلت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تمام ممبران اجتماعی مفاد اور پارٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو تنظیم کے خلاف سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔