بلدیاتی انتخابات سے قبل متعلقہ قوانین کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری ضروری ہے:عدالت
عدالت نے 26 نومبر تک انتخابی عمل معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر 2026ء کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انتخابی شیڈول پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے بلدیاتی انتخابات سے قبل متعلقہ قوانین کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری ضروری ہے، جبکہ درخواست گزار نے مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر انتخابات کرانے پر اعتراض اٹھایا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی 26 نومبر 2026ء تک ملتوی کردی