جرمنی: مسلم دشمن پارٹی اے ایف ڈی کو شدت پسند قرار دیدیا

اے ایف ڈی پارٹی انسانی وقار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی، وزارت داخلہ
   برلن (آئی این پی )جرمن حکومت نے مسلم دشمن پارٹی اے ایف ڈی کو شدت پسند تنظیم قرار دیدیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اے ایف ڈی انسانی وقار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی۔جرمن داخلی سکیورٹی کے ادارے کے مطابق اے ایف ڈی پارٹی انسانی وقار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی، پارٹی نے ہمیشہ بنیادی جمہوری اقدار کے خلاف کام کیا، یہ جماعت مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف نسل پرست نظریہ رکھتی ہے، اس لیے پارٹی کو شدت پسند تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔حالیہ انتخابات میں اے ایف ڈی 630 میں سے 152 نشستیں جیت کر جرمنی کی دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی تھی۔