ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا
لاہور (یواین پی)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی ای)نے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ملزم کے خلاف 2مقدمات درج تھے جس نے شہریوں کو اسپین بھجوانے کے بجائے موریطانیہ بھجوایا۔ملزم نے شہریوں کو موریطانیہ سے سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے۔ایک اور کارروائی میں رضوان کنول کو قادر آباد پھالیہ سے گرفتار کیا گیا