ملزموںنے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا:ایف آئی اے
گوادر،سیالکوٹ(آئی این پی ) سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی ایک اور کھیپ گرفتار کر لی گئی۔ ترجمان اایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔