اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے اسلام آباد سرکل نے بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نثار احمد ججہ شہریوں کو سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر لیبیا بھجوانے میں ملوث تھا۔ اشتہاری ملزم کو گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ نثار احمد ججہ نے شہری کو غیرقانونی طورپر لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔ ملزم نثار احمد10سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2014میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔