2014کا دھرنا راجہ ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایم این اے خرم شہزاد اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ  بھی جاری‘بانی پی ٹی آئی متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنی  پر ہیں
اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2014 دھرنوں سے متعلق کیس میں علامہ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزموں کے  وارنٹ جاری کردئیے۔سول جج شہزاد خان نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دھرنوں سے متعلق کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایم این اے خرم شہزاد اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری کئے گئے۔بانی پی ٹی آئی متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنی  پر ہیں۔عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔