بانی پی ٹی آئی کو خاندان سے ملنے دیا جائے راجہ ناصرعباس عدالتوں سے رجوع کریں رانا ثناء اللہ

سیاست میں راستے بند نہیں ہونے چاہیے ‘نہ ہی سیاست کو دشمنی تک لے کر جانا چاہیے‘ ریاست اور عوام کے حقوق ہوتے ہیں :اپوزیشن رہنما کا سینٹ میں اظہار خیال
 سیاست کو دشمنی بنانے کا سلسلہ پی ٹی آئی نے شروع کیا تھا ، پنجاب کے ایک تہوار کو جشن سے تعبیر کرنا افسوسناک ہے ، بسنت  کا اعلان بہت پہلے کیا گیا تھا:رانا ثناء 
 اسلام آباد(آن لائن)  ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ  ناصر عباس نے بانی پی آئی سے ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی فوری ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا سیاست میں راستے بند نہیں ہونے چاہیے اور نہ ہی سیاست کو دشمنی تک لیکر جانا چاہیے۔جمعہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ریاست اور عوام کے حقوق ہوتے ہیں اور حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا خیال رکھنا ہے  اس وقت پورے پاکستان سمیت دنیا میں چیخ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے کچھ حقوق ہیں جو غصب ہورہے ہیں کیا جو قیدی بیمار ہوجاتے ہیں اس کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے‘کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاست کو دشمنی بنانے کا سلسلہ پی ٹی آئی نے شروع کیا تھا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے۔ یہ انتہائی نامناسب اور زیادتی کی بات ہے کہ پنجاب کے ایک تہوار کو جشن سے تعبیر کرنا افسوسناک ہے ۔بسنت  کا اعلان بہت پہلے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے خود ہی کہا ہے کہ اگر کوئی ٹریفک کی ریڈ لائٹ توڑے تو اس سے پوچھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی قانون توڑتا ہے تو اس کا پوچھا جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ ملاقات کے حوالے سے پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر بحث تھی اور کیا عدالت نے ملاقات کو ریگولیٹ نہیں کیا ہے کہ ملاقات کے بعد سیاسی باتیں نہیں ہونگی ۔