26نومبر احتجاج کیسوں میں غیرحاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبر کے سنگجانی جلسے اور مظاہروں کے چھ کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔چھبیس نومبر جلسے اور احتجاج کے کیسزکی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کیڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نیکی،تھانہ کوہسار کے مقدمے میں عدالت میں حاضرملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں،جبکہ عدالت نے غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔