9 مئی مقدمات:خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

انسداددہشت گردی عدالت نے عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا
لاہور(آئی  این پی )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہائو س حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری  کئے  جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہائو س حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے