آئیں سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں‘ آج نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کیا جائے‘عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی ‘ان کیلئے آواز بلند کریں: جنید اکبر
سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائیگا، بانی کا علاج ان ڈاکٹرز سے کروایا جائے جن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو:سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے حکومت کو ایک بار پھر سب بھول کر آگے بڑھنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان اندھے ہوئے تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے۔جنید اکبر نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین نہ ماننے والے کو دہشتگرد کہتا ہوں، اس ملک میں ہم سب کی بقا ہے، خدارا بانی پی ٹی آئی کیلیے نہیں تو نئی نسل اور پاکستان کا سوچیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ آج ملک کے حالات ایسے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی بینائی ضائع ہوگئی، ان حالات میں میرے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسمبلی نہیں آرہے۔۔جنید اکبر نے پیش کش کی آئیں سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی دہشت گردی کا مسئلہ کوئی حل کر سکتا ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، آپ عمران خان کو تکلیف دیں گے تو کوئی آپ سے محبت نہیں کرے گا‘دریں اثناء جنید اکبر نے پارٹی کارکنوں اور عوام کو آج نمازجمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی ‘انہوںنے کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے پارٹی قائد عمران خان کی صحت سے متعلق جاری تشویشناک صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کے لئے آواز بلند کریں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی اس کی ذمہ دار حکومت ہے، یہاں تک معاملات نہ لے کر جائیں کہ باتیں پھر سڑکوں پر ہوں، ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے کیا، مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف دائرکیا جائیگا بانی نے کہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج ان ڈاکٹرز سے کروایا جائیجن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو ۔