بانی کو ہسپتال میں داخل اور ملاقات کرائی جائے تاکہ کل کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں‘سیاستدانوں کو ہی ملک چلانے کا موقع دیا جائے:اپوزیشن لیڈر
بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں اور عدالتوں کے ذریعے ہی ان کے کیسوں کا فیصلہ ہوگا: وفاقی وزیر قانون کا سینیٹ میں جواب
اسلام آباد (یواین پی‘آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کے مطالبے پر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بحث ہوئی ہے۔پیر کو اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کے مطالبے پر سینیٹ اجلاس میں کارروائی معطل کردی گئی۔سینیٹر راجہ ناصرعباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناکردہ جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں، ان کی صحت کا مسئلہ حساس ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اتنا سخت دل نہیں ہوجانا چاہیے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دیں، آپ خود کہتے ہیں کہ سسٹم فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ملک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے یا انتقام کی؟ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین سے ملوایا جائے۔راجا ناصر عباس نے کہا بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال میں داخل کیا جائے، ان سے ملاقات کرائی جائے تاکہ کل کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں۔انہوںنے کہا سیاستدانوں کو ہی ملک چلانے کا موقع دیا جائے، پی ٹی آئی کی خواتین جیلوں میں ہیں۔پوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی دیوتا نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں اور عدالتوں کے ذریعے ہی ان کے کیسز کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اپیلوں کو نمٹانے کے دورانئے تاخیر کا شکار ہیں اس ملک میں نیب کی اپیلوں کی فیصلے سالوں تک نہیں ہوتے ہیں اور ان کی درخواستیں سب فورمز پر پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور ہمیں بھی نااہل کیا گیا اور جب ہم شکوہ کرتے تو ہم پر ہنستے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو سزا عدالتوں سے ہوئی اور عدالت نے ہی انہیں ضمانت دی ان کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا تھا