یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

یوم قائد کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کر دیا ہے۔

یہ نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے۔ نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے۔نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اور پاکستان کے محفوظ و باوقار مستقبل کا مظہر ہے۔ یوم قائد کے موقع پر جاری ہونے والا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔