مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منائے گی

ملک بھر میں مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا‘ ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی
 اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارآج جوش و خروش سے منائے گی فیصل آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے