اسلام آباد (آئی این پی)مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کا تہوارآج مذہبی عقیدت و احترام سے منا ئے گی، اس سلسلے میں گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجہاں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔