لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔آئی کیمپ کا انعقاد فلاحی ادارے "مغل آئی ٹرسٹ ہسپتال" کے تعاون سے لگایا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے چیئرمین مغل آئی ہسپتال طارق مغل اور ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔مغل آئی ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ولید مغل ڈاکٹرز،کنسلٹنس بھی ہمراہ تھے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز وحید اسحاق،انسپکٹر ہیڈکوارٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ آئی کیمپ جوانوں،آفیسرز اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لیے لگایا گیا۔ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے آفیسرز،اہلکاروں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔جوانوں کی صحت،ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔