لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے کمیونٹی اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کا سلسلہ جاری ہیاسی سلسلے میں ویلنٹیئرز انٹرن شپ پولیس پروگرام کے 29ویں بیچ کے 200 سے زائد طلبہ و طالبات نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا دورہ کیاوفد نے ڈولفن اسکواڈ کی ورکنگ اور آپریشنل نظام کو قریب سے جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ہیڈکوارٹرز ڈولفن تیمور خان نے وفد کا استقبال کیا جبکہ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے طلبہ و طالبات کو پولیسنگ، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور کمیونٹی پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ کی تنظیم سازی، آپریشن روم کے طریقہ کار، 15 کال ریسپانس سسٹم، پولیس پبلک پارٹنرشپ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیادورے کے دوران طلبہ و طالبات کو ڈولفن بائیکس، پی آر یو گاڑیوں اور فورس پروٹیکشن یونٹ (FPU) کے زیر استعمال سائیکلوں کا بھی معائنہ کروایا گیا، جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیاوفد نے ڈولفن اسکواڈ کی پیشہ ورانہ کارکردگی، پٹرولنگ نظام اور جرائم کی بیخ کنی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا تھا کہ پولیس پبلک پارٹنرشپ کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پولیس کے کردار اور ورکنگ سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔