فرینڈز آف پولیس کے 25ویں بیچ کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا دورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے تحت فرینڈز آف پولیس کے 25ویں بیچ نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز وحید اسحاق اور انسپکٹر ہیڈکوارٹرز نے مختلف یونیورسٹیز سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد میں 250 سے زائد طلباء و طالبات شریک تھے جنہوں نے ایس پی ڈولفن اختر نواز سے ملاقات کی اور ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ جاننے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس پی ڈولفن اختر نواز نے طلباء کو ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی تنظیم سازی، پٹرولنگ میکنزم اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔