یس پی ڈولفن اختر نواز کا سگیاں ڈولفن ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ

 اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا
شوکاز نوٹس ملنے والے افسران کو اگلے اردل روم سے پہلے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن اختر نواز نے سگیاں ڈولفن ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکواٹرز وحید اسحاق، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سول لائن نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایس پی ڈولفن نے اہلکاروں، سیکٹر انچارجز اور افسران سے خصوصی خطاب کیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق خطاب میں انہوں نے "میٹ دی فورس" کے حوالے سے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ ’’ٹیم آف دی منتھ‘‘ کے لیے بھی خصوصی اسناد جاری کرنے کا حکم دیا گیاکارکردگی میں عدم دلچسپی اور سستی پر سیکٹر انچارج سٹی اور سول لائن کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ سیکٹر انچارج شاہدرہ اور مزنگ کی ناقص نگرانی پر سرزنش بھی کی گئی۔ شوکاز نوٹس ملنے والے افسران کو اگلے اردل روم سے پہلے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے بھرپور محنت اور موثر پٹرولنگ ضروری ہے۔ انہوں نے اسلحہ اسٹور (کوت) کا تفصیلی معائنہ کیا اور آرمر سے اسلحہ کی حالت، دیکھ بھال اور مرمت سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویپن انسپیکشن کا مقصد خامیوں کو بروقت دور کرنا ہیانہوں نے محرر آفس اور روزنامچہ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی اہلکاروں کے ہفتہ وار ریسٹ شیڈیول کی بھی پڑتال کی۔ ایم ٹی سیکشن کے دورے میں بائیکس کی انسپیکشن کی گئی جبکہ ڈی ایس پی سول لائن و سٹی نے اپنی ڈویڑن کی بائیکس کی دیکھ بھال سے متعلق بریفنگ دی۔ ایس پی اختر نواز نے ہدایت کی کہ نیو ایئر نائٹ سے قبل ڈولفن فلیٹ کی اپ گریڈیشن ہر صورت مکمل کی جائیدورے کے دوران ایس پی ڈولفن نے وائرلیس روم، جم، بیرکس اور دیگر برانچز کا بھی معائنہ کیا سرمنی کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ہر اہلکار ویکلی ریسٹ کا حق رکھتا ہے اور ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شائستہ رویہ اپنانا ڈولفن فورس کا بنیادی مقصد ہے۔ جوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈویڑنل سپروائزرز کو ہدایات جاری کردی گئیں، جبکہ ویلفیئر اور صحت کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گیانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بغیر انکوائری کے کسی اہلکار کو سزا نہیں دی جائے گی، جبکہ کرپشن اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن سولجرز ہیں اور سٹریٹ کرائم میں کمی ان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔