آئی جی ٹیلی پنجاب عمران احمر نے اس کورس میں تیسری پوزیشن حاصل کی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب محمد وقاص نذیر نے 120ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس (NMC) میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے تعریفی خط سے بھی نوازا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب محمد وقاص نذیر نے 120ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس کو کامیابی سے مکمل کیا جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی پنجاب عمران احمر نے اس کورس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مسلسل دوسرے سال ایک پولیس افسر نے ہی اس اہم کورس میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ نے گزشتہ سال 119ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غیر معمولی کامیابیاں پنجاب پولیس کے افسران کی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کی عکاسی کرتی ہیں۔