انتظامیہ سمیت واسا، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے
لاہور(کرائم رپورٹر)مون سون بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام چیف ٹریفک افسران (سی ٹی اوز) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران (ڈی ٹی اوز) کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے اور ضلعی انتظامیہ سمیت واسا، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور بارش سے متاثرہ مقامات پر ٹریفک اہلکار خصوصی طور پر الرٹ رہیں، جبکہ بند راستوں اور متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے