لاہور (کرائم رپورٹر)پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس میں مسیحی ملازمین کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔مسیحی ملازمین کو کرسمس کے حوالے سے نقد انعامات بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔