ایسٹر تہوار :مسیحی ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب

 تمام ملازمین کیلئے اتوار کے علاوہ پیر کے روز کی اضافی چْھٹی کا بھی اعلان کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں اتوار کو مسیحی کمیونٹی کے ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاترجمان جیل حکام کے مطابق اس تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے مسیحی ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی گئی ہے۔مسیحی ملازمین کی جانب سے اس ماتحت پروری پر آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا گیا  ہیآئی جی جیل خانہ جات کا مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام ملازمین ایک فیملی کی طرح ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں مسیحی ملازمین مختلف  عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں مقید مسیحی اسیران کو انکے مذہبی عقائد کے مطابق اس تہوار کو منانے کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا جائے گا۔ایسٹر کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے پورے پنجاب کے گریڈ گیارہ تک کے تمام ملازمین کیلئے اتوار کے علاوہ پیر کے روز کی اضافی چْھٹی کا بھی اعلان کیا ہے۔