ایل ڈی اے پہلے مرحلے میں 90 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی

لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے پہلے مرحلے میں 90 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر کرے گا۔ شہری جوہر ٹاؤن آر ٹو بلاک، جوبلی ٹاؤن ڈی بلاک اور تاجپورہ ای بلاک میں رہائشی پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خرید سکیں گے،3 سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کے سہولت دی گئی ہے۔قرعہ اندازی 30 دسمبر کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگی۔