الرحمن گارڈن سیالکوٹ میں تقریب قرعہ اندازی و گرائونڈ بریکنگ چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے افتتاح کیا

یہ اللہ کی توفیق ہے وقت سے پہلے وعدہ پورا کردیا‘ پانچ سال میں آپ نے زمین کے پیسے دینے تھے ‘ دو سال میں ڈویلپمنٹ چارجز دینے ہوتے ہیں‘ ہم نے پانچ سال کے اندر سب شروع کروا دیا :میاں محمد مشتاق
ہم تو 3 ماہ پہلے تقریب کرتے مگر مون سون کی وجہ سے نہیں کر پائے‘ کل سے کام ہوتا دکھائی دے گا ،آنے والے دنوں میں واضح فرق محسوس ہو گا: منیجنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق
تقریب میںمیاں علی مشتاق ، میاں حیدر مشتاق ، ایم ڈی پبلک نیوز احمد ساہی‘میاں خرم ، میاں فہد اریب ، میاں ندیم ‘میاں منشا ، پیر اشرف رسول ، ملک جاوید ، ملک مشتاق سمیت دیگر معززین کی شرکت
لاہور(رپورٹ:جابر وقاص)سیالکوٹ میں الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے الرحمن گارڈن میں شاندار قرعہ اندازی اور گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی جانب سے افتتاح کر دیا گیا ‘تقریب میں کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور خریداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبد الرزاق سمیت معزز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں‘ اس موقع پر میاں مشتاق نے کہا یہ اللہ کی توفیق ہے وعدہ پورا کروایا بلکہ وقت سے پہلے پورا کروایا ہماری سوسائٹی کی بیک پر تین سو فٹ روڈ آ گیا ہے، اپنی تحصیل میں ایجوکیشن سسٹم شروع کروایا سٹی کالج کی بنیاد رکھی ‘پہلے 500 بچوں کو فری سکالر شپ دیا گیا ،پانچ سال میں آپ نے زمین کے پیسے دینے تھے اور دو سال میں ڈویلپمنٹ چارجز دینے ہوتے ہیں ہم نے پانچ سال کے اندر سب شروع کروا دیا ہے‘منیجنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تو 3 ماہ پہلے افتتاحی تقریب کرتے مگر مون سون کی وجہ سے کر نہیں پائے‘ کل سے یہاں کام ہوتا دکھائی دے گا ،آنے والے دنوں میں واضح فرق محسوس ہو گا‘تقریب میںمیاں علی مشتاق ، میاں حیدر مشتاق ، میاں خرم ، میاں فہد اریب ، میاں ندیم ‘میاں منشا ،ممبر پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول ، ملک جاوید ، ملک مشتاق ، سید سفیر عباس ،فیصل شاہ ،میاں عمر خواجہ یاسر ، حاجی افضال، کرنل ریٹائرڈ عاصم نیازی ، کرنل ریٹائرڈ عمر، نواز بھٹی، ایم ڈی پبلک نیوز احمد ساہی، کنٹری ہیڈ سیلز ساجد چوہان ، میاں منور ، بریگیڈیئر ر یوسف ، تحصیلدار تنویر اور دیگر شریک ہوئے۔