پنجاب کالج الرحمن گارڈن میں طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ (2افراد کو عمرہ پر بھیجنے کیلئے قرعہ اندازی)

ڈائریکٹر الرحمن گارڈن علی مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ استقبالیہ میں فیکلٹی ممبران اور طالبات  بڑی تعداد میں شریک ہوئیں
کالج کی دیرینہ روایت ہے نئے آنیوالے سٹوڈنٹس کو استقبالیہ دیا جاتا ہے:پرنسپل محمد افتخار خان‘تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی:طالبات

لاہور(رپورٹ:سلمان چودھری)پنجاب کالج الرحمن گارڈن کیمپس میں داخلہ لینے والی طالبات کے اعزاز میں کالج انتظامیہ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر الرحمن گارڈن علی مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کرکے اپنے ہنر کے جوہر دکھائے۔کالج کے پرنسپل محمد افتخار خان نے کہاکالج کی دیرینہ روایت ہے نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو استقبالیہ دیا جاتا ہے۔اس موقع پر استقبالیہ میں شریک طالبات کا کہنا تھا  ایسے ایونٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ طالبات کا کہنا تھا   یہ ایک کامیاب ایونٹ تھا جس میں شرکت کر کے ان کو خوشی ہوئی ، تقریب کے اختتام پر عمرے کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی جس میں دو خوش نصیب فیکلٹی ممبران کا نام نکل آیا