قرعہ اندازی میں 720صنعتی کارکنوں کو فلیٹ مل گئے 1872فلیٹس 18 ماہ میں مکمل ہوں گے:مریم نواز

 بیوائوں اور سپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے ‘شیخوپورہ میں قائدا عظم بزنس پارک میں 700ورکرز کیلئے بیچلر ہاسٹل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعلی  نے صنعتی کارکن ندیم طاہر کو خود فون کرکے فلیٹ ملنے پر مبارکباد دی، اپنے امی ابو کو ساتھ رکھنا، ان کی دعائوں سے آپ کو فلیٹ ملا:مریم نواز کی گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کے بے گھر صنعتی ورکرز کے نئے تعمیر کردہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی۔وزیراعلی مریم نواز نے بٹن دبا کر قرعہ اندای کے پراسیس کا آغاز کیا، کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی، 720 صنعتی ورکرز اپنے بنے بنائے گھروں کے مالک ہوں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بیوگان اور سپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے کا حکم دے دیا، صنعتی کارکنوںکیلئے  مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔شیخوپورہ میں قائدا عظم بزنس پارک میں 700ورکرز کے لئے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت کی اور سپیشل صنعتی کارکنوں کی آسانی اور تحفظ کے لئے گرانڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ندیم طاہر نامی صنعتی کارکن کو خود فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے امی ابو کو ساتھ رکھنا، ان کی دعائوں سے آپ کو فلیٹ ملا