لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں کام کرتے ایک شخص مولڈنگ مشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ سٹاپ بند روڈ 2 نمبر ٹی میں واقع رہبر پلاسٹک فیکٹری میں کام کرتے ہوئے ایک شخص مولڈنگ مشین میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزیدقانونی کارروائی شروع کر دی