لاہور میں ڈینگی وائرس سے3افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  ڈینگی بخار سے 2 اموات پرائیویٹ ہسپتالوں میں ،  ایک موت  میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئی
لاہور(آ ئی این پی ) لاہور میں ڈینگی وائرس سے3افراد کی ہلاکت کی تصدیق  ہوئی ہے۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے آڈٹ کے بعد اموات کی تصدیق کر دی،لاہور میں  ڈینگی بخار سے 2 اموات پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہوئیں،ڈینگی بخار سے  ایک موت  میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئی۔  پنجاب میں اب تک ڈینگی سے  تین  اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔